ایک بادشاہ بہت ظالم تھا سبھی لوگ اُس سے سخت نفرت کرتے تھے کوئی ایسا ظلم نہ تھا جو اُس نے لوگوں پر نہ کیا ہو ہر کوئی اُسے بددعا دیتا اُسکی موت کی تمنّا کرتا۔۔۔۔۔۔۔ایک دِن بادشاہ شکار سے لوٹ کر آیا اور آتے ہی حکم جاری کیا کہ سبھی لوگوں کو میرے محل میں حاضر کیا جائے لوگوں کے آتے ہی بادشاہ نے اعلان کیا میں آپ سب کا شہنشاہ آج اِس بھری محفل میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ۔۔۔۔۔۔۔میں آج سے کبھی کسی پر نہ کوئی ظلم کرونگا نہ کوئی نا انصافی کرونگا اور نہ ہی اب سے کسی پر بے وجہ کوئی سختی ہوگی میری بچی کچی زِندگی آپ سب کے ساتھ محبّت شفقت سخاوت اور نرمی کے ساتھ گزاروں گا۔۔۔۔۔۔۔بادشاہ کی یہ بات سن کر سب حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے کسی کو بھی بادشاہ کے اس اعلان پر یقین ہی نہیں ہو رہا تھا جو کل تک لوگوں پر ظلم ڈھائے جا رہا تھا وہ اب نرمی سے رہنے کا وعدہ کر رہا ہے بادشاہ نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا۔۔۔۔۔۔۔میں جانتا ہوں آپ سب یہی سوچ رہے ہو کہ میں آج اچانک اتنا بدل کیسے گیا اِسکی وجہ یہ ہے کہ میں آج شکار کے لیے جنگل کی طرف گیا میری نظر ایک لومڑی پر پڑی وہ بیچاری تیز قدموں سے بھاگے جا رہی تھی اُسکے پیچھے ایک جنگلی کتا پڑا تھا لومڑی کو اپنا بل نظر آیا جیسے ہی وہ بل میں جانے لگی اُس جنگلی کتے نے اُس کے پیروں کو دبوچ کر اُسے بری طرح زخمی کر دیا۔۔۔۔۔۔۔اُس جنگلی کُتّے نے اُس لومڑی کو معذور کر دِیا لومڑی اپنی پوری جان لگا کر اپنے معذور پیروں کو گھسیٹتے ہوے بل میں گھس گئی کچھ دوری پر مجھے وہ جنگلی کتا پھر نظر آیا اِس بار وہ کِسی آدمی پر بھونکے جا رہا تھا اُس آدمی کو غصّہ آیا اور اُس نے ایک بڑا سا پتھر اُس کُتّے کے پیروں پر دے مارا وہ کتا بھی اسی طرح ٹانگ سے معذور ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔میں ابھی کچھ سوچ ہی رہا تھا کہ "اللہ" کی لاٹھی بے آواز ہے ایک گھوڑا دوڑتا ہوا اُس آدمی کی طرف آیا اور اُس گھوڑے نے اُس آدمی کو دولتی ماری وہ جا کر سیدھا ایک گڑھے میں گر گیا اور وہ اپنی ٹانگ سے محروم ہوگیا یہ سب منظر دیکھ کر میرے دل میں "اللہ" کا خوف پیدا ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔مجھے اُسی لمحے احساس ہوا کہ میں بہت ظالم ہوں ہر ایک پر حکم چلاتا ہوں کسی کی کوئی پرواہ نہیں کرتا میرا "خالق" میرے ساتھ بھی وہی سب کریگا جو میں اُسکی مخلوق کے ساتھ کرونگا بس پھر میں نے اُسی لمحے طے کر لیا کہ اب سے میں "اللہ" کی مخلوق کے ساتھ رحم کا معاملہ کرونگا تا کہ مرنے کے بعد مجھ پر بھی رحم کیا جائے۔
کسی کے ساتھ برا کر کے یہ مت سمجھنا کہ کسی نے نہیں دیکھا میں بچ گیا "اللہ" دیکھ رہا ہے اور جب "اللہ" کی پکڑ ہوتی ہے تو بڑے سے بڑا بادشاہ وزیر سلطان اور سردار اپنے گھٹنے ٹیک دیتا ہیں۔
No comments:
Post a Comment