Tuesday, May 25, 2021

درد اور غضب کی کیفیت

 ایک بزرگ کہتے ھیں کہ سرِ بازار چلتے ھوئے کسی نے میرے ٹخنے پر ڈنڈے سے چوٹ لگائی درد اور غضب کی کیفیت میں  پلٹ کر جو مارنے والے کو دیکھا

،، تو ایک نابینا اپنے ڈنڈے سے رستہ ٹٹول رھا تھا ،، غصے کی کیفیت جھٹ سے شفقت اور ترس میں تبدیل ھو گئ اور میں نے اس نابینا کا ہاتھ پکڑ لیا اور اس کو اس کی منزل تک پہنچا کر آیا -

 اس دن مجھے احساس ھوا کہ  جب انسان کا نقطہ نظر تبدیل ھوتا ھے تو جذبات بھی تبدیل ھو جاتے ھیں ،، ھمیں آج ایک دوسرے کے بارے میں نقطہ نظر تبدیل کرنے کی ضرورت ھے، جذبات خود ھی تبدیل ھو جائیں گے ،، _

ان شاء اللہ تعالٰی

No comments:

Post a Comment