از قلم۔۔سید زین حسن (شاہ جی)
"Whatever the mind of a man can Concieve and believe, the mind can Achieve" -Napoleon Hills*
(جو کچھ انسان کا ذہن جامد(سوچ) اور یقین کرسکتا ہے، ذہن بھی اسے حاصل کرسکتا ہے) نپولین ہل
جی ہاں،یہ قانون آپکی زندگی بھی بدل سکتا ہے، کیونکہ جو اس قانون پے یقین کرتے ہیں وہ بتاتے ہیں کہ انکی زندگی کچھ دنوں میں ہی بدل گئ۔
مجھے اس قانون کو سمجھے ہوۓبہت وقت ہوچکا ہے اور میری ذاتی زندگی پر اسکا بہت اثر ہے۔
چونکہ تحریر کے سلسلے میں مجھے پچھلے 3 دن سے انٹرنیٹ پر ریسرچ اور سٹڈی کرنی پڑی۔اور کافی معلومات کے بعد قلم✍🏻 ہاتھ میں لیا۔
آئیں جانتے ہیں کہ یہ قانون کونسا ہے اور کیسے کام کرتا ہے۔
اس قانون کا نام قانون کشش ہے (Law of attraction ) =شاید آپ نام سننے کے بعد سوچ رہے ہوں کہ یہ کوئی فزکس کا قانون ہے تو ایسابالکل نہیں ہے۔یہ قانون بنیادی طور پر نفسیات کا قانون ہے۔
ہم کہیں نا کہیں اسے سمجھنے کیلئے فزکس کے قوانین کی مثال تو دیں گے لیکن یہ قانون ان قوانین سے بالکل مختلف ہے۔
اس قانون کی بنیادی تعریف یہ ہے کہ "سوچ حقیقت کا روپ دھارتی ہے"
سننے میں یہ بات قابل یقین نا ہو شائد لیکن جب آپ اسے سمجھ لیتے ہیں تو آپکو یقین بھی آجاتا ہے۔
اسکو آسان سمجھنے کے لیے روز مرہ کی مثالیں پیش خدمت ہیں۔
*1)* آج شائد یہ بات پرانی ہوگئی ہے لیکن اب بھی کہیں نا کہیں ہمارے بزرگ اور گاؤں کے لوگ اس بات پہ یقین رکھتے ہیں کہ اگر گھر میں کوا 'کائن کائن'(کوے کی آواز) کرے تو اس دن گھر میں مہمان آتے ہیں اور اکثر انکی یہ بات سچ ہوجاتی ہے۔
2) ہم کسی کے بارے میں بات کر رہے ہوں اور وہ آجائے تو ہمارے منہ سے نکلتا ہے کہ بڑی لبھی عمر ہے،ہم بس تمیں ہی یاد کر رہے تھے ۔
اس قانون کی بنیادی وضاحت کچھ یوں ہے کہ ہمارا جسم ایک توانائی ہے۔جب ہم سوچتے ہیں تو ہمارے ارد گرد ایک اورا(Aura) بن جاتا ہے۔
اورا(Aura)کیا ہوتا ہے؟ ہم نے فزکس میں پڑھا کہ جو چیز حرکت کرتی ہے اسکے گرد ایک فیلڈ بن جاتی ہے جیسے *مگنیٹک فیلڈ(Magnetic field )* وغیرہ اور سوچ کی فیلڈ کو *psychology* کی زبان میں اورا کہتے ہیں جو ہماری سوچ سے بنتا ہے۔
تو جیسے ہی ہم کسی چیز کے بارے میں سوچتے ہیں ہم ویسا ہی *اورا(aura)* بنا لیتے ہیں اور اسکی *فریکوینسی (Frequency )* پوری کائنات میں بھیج دیتے ہیں،اور پھر قانون کی کشش ویسی ہی چیزوں کو آپکی طرف لیۓآتی ہے۔
*قانون کشش ثقل(Law of Gravity )* کی سمجھ آپکو آتی ہے کہ نہیں لیکن یہ کام ضرور کر رھا ہے کہ زمین ہر چیز کو اپنی طرف کھینچتی ہے،اس طرح ہماری سوچ کی *فریکوینسی(Frequency )* بھی اپنی طرف چیزیں کھینچتی ہے۔
آپ کے اپنے اندر ایک پوری کائنات ہیں۔
آپ اپنی سوچ کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ یہ راز پچھلے عظیم لوگوں کو معلوم تھا جو وہ اتنے عظیم بنے،جیسے
*ایڈسن،ہنری فورڈ،اور اینسٹین* ۔
*"Imagination is everything" -A.Einstain.*
لیکن اس راز کو آسان الفاظ میں ایک *اسٹریلوی خاتون رونڈا بئرن(Rhonda Byrne )*
*نے ایک مووی کی شکل میں پیش کیا اس مووی کا نام The Secret ہے۔جس نے لاکھوں لوگوں کی زندگی بدل دی ہے۔*
اس قانون کو اب اس زاویہ سے سمجھتے ہیں کہ *آپ اس وقت اگر اپنے کمرے میں بیٹھے ہیں تو آپکے گرد تمام اشیاء دو مرتبہ بنی ہیں،ایک اسکے ایجاد کرنے والے کے تصور میں اور دوسری بار اس دنیا میں۔
مطلب ہر چیز پہلے ذہن میں بنتی ہے پھر حقیقت میں۔
*ہماری کامیابی،خوشی،رشتے،صحت اور زندگی تمام چیزیں ہماری سوچ پر منحصر کرتی ہے۔
ہمارا جسم ہمارے خیالات کا نتیجہ ہے۔
ہم وہی کچھ ہیں جس کے بارے میں ہم سوچتے ہیں۔
ہم اپنی زندگی خود ہی ڈیزائین کرتے ہیں۔بنیادی طور پر آپ اپنی زندگی کی کہانی کے خود ہی مصنف ہیں،اپنا پن اپنے پاس رکھیں اور لکھتے جائیں۔
*اس قانون کے بنیادی تین مقاصد ہیں،*
*1: مانگو(Ask )*
*2: یقین کرو(Believe )*
*3: اور حاصل کرو(Achieve )*
جو چیز آپ قدرت سے منگتے ہیں آپکو وہی چیز ملتی ہے۔اس بات کو دوسرے الفاظ میں کچھ یوں کہوں گا کہ جس چیز کو آپ شدت سے چاہتے ہیں،قدرت بھی اسے آپ سے ملنے میں مدد کرتی ہے۔
*جیسے ہمارے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا۔۔*
*"اللہ تعالی فرماتا ہیں:*
*کہ میں اپنے بندے سے اسکے گمان کے مطابق معاملا کرتا ہوں۔"*
اس قانون کی مزے کی بات یہ ہے کہ آپ مثبت سوچیں گے تو آپکی زندگی بھی مثبت ہونا شروع ہوجائے گی۔
لیکن بدقسمتی ہم اکثر منفی سوچ رکھتے ہیں کہ میرے امتحان میں نمبر کم آئیں گے ،میری نوکری نہیں لگے گی،میں امیر نہیں ہو سکتا اور پھرویسا ہی ہوجاتا ہے۔
یہ قانون ہمیں شکر گزاری اور مثبت سوچ رکھنے کی تلقین کرتا ہے۔ تا کہ ہم اچھی زندگی گزار سکیں۔
حقیقی نوٹ۔۔۔
میں زندگی کے برے حالت میں تھا اور ہار مان چکا تھا،یہ تحریر پڑھنے کے بعد میرے اندر دوبارہ سے اگے بڑھنے کا جذبہ اہ گیا ہے،اب میں پھر سے اگے بڑھو گا۔(ایک یونیورسٹی کے طالبعلم کا میسج)
۔اس تحریر کو زیادہ شیر کریں شاید اپکے ایک شیر سے کسی کی زندگی بدل جائے ۔شکریہ۔
(تحریر میں کوئی غلطی ہوئی ہو تو اسکے لیے معافی)
شکریہ
No comments:
Post a Comment